ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل تنظیم وفدکی رکن اسمبلی سنیل نائک سے ملاقات؛ آدھار کارڈ کا مسئلہ حل کرنے کا مطالبہ

بھٹکل تنظیم وفدکی رکن اسمبلی سنیل نائک سے ملاقات؛ آدھار کارڈ کا مسئلہ حل کرنے کا مطالبہ

Wed, 07 Aug 2019 20:51:09    S.O. News Service

بھٹکل :8؍اگست   (ایس اؤ نیوز) 50ہزار سے زائد آبادی والے بھٹکل شہر میں دن بدن سردرد بننے والے  آدھار کارڈ کا مسئلہ بدنظمی کا شکار ہورہاہے اس سلسلے میں رکن اسمبلی توجہ دے کر مسئلہ کو حل کرنےکا مطالبہ لےکر مجلس اصلاح وتنظیم کا ایک وفد رکن اسمبلی سنیل نائک سے ملاقات کرتےہوئے اُنہیں میمورنڈم سونپا۔

منگل کو رکن اسمبلی کے دفتر پہنچ کر تنظیم وفد نے ملاقات میں بتایا کہ بھٹکل میں صرف دو جگہوں پر ہی آدھار کارڈ کے متعلقہ مسائل کو حل کیا جارہاہے،جب کہ  شہری اور دیہی علاقوں کے سینکڑوں عوام  ان مراکز پر روزانہ صبح تین بجے سے شام تک قطاروں میں کھڑے رہنے پر مجبور ہیں۔آدھار کارڈ میں نام، پتہ سمیت حذف و اضافہ کولےکر عوام ہردن چکر کاٹ رہےہیں، میمورنڈم میں زور دیا گیا ہے کہ عوام کو ان  مشکلات وپریشانیوں سے  راحت دیا جائے۔ رکن اسمبلی سےکہاگیا کہ اس سے قبل جس طرح تعلقہ پنچایت، گرام پنچایت ، میونسپالٹی کی سطح پر آدھار کارڈ کا مسئلہ جلد حل کرلیا جاتاتھا لیکن اب صرف جن سنہی اور پوسٹ آفس میں مرکز قائم کرنے سے کئی دشواریاں پیش آرہی ہیں۔ اسی طرح  آدھار میں کسی طرح کی ترمیم، حذف و اضافہ کو لےکر گزیٹیڈ آفیسر کی دستخط لازمی ہے عوام ان گزیٹیڈ افسران کی جانکاری نہ  ہونے سے دفاتر کے چکرکاٹ کاٹ کر سست ہورہے ہیں۔ اور افسران بھی ان دستاویزات پر دستخط کرنے سے انکار کئے جانے پر عوام پیچیدگی کا شکار ہیں کہ آخر کس آفیسر سے دستخط لیں۔ فوری طورپر ان مسائل کو حل کرنےکی طرف دھیان دینے   میمورنڈم میں مطالبہ کیاگیاہے۔

وفد کی اپیل پر رکن اسمبلی کا تیقن : تنظیم وفد کی طرف سے پیش کردہ مسائل کو سماعت کرنے کے بعد رکن اسمبلی سنیل نائک نے ڈی سی ڈاکٹر ہریش کمار اور بھٹکل تحصیلدار سے فون پر رابطہ کرتے ہوئے مسائل کا تذکرہ کیا اور عوامی مسائل کو جلد حل کرنے کی ہدایت جاری کی۔ تنظیم وفد میں تنظیم کے صدر ایس ایم سید پرویز، جنرل سکریٹری عبدالرقیب ایم جے ندوی، سکریٹری جیلانی شاہ بندری، ممبران برہان کے ایم، ایڈوکیٹ سید عمران لنکا ، بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کے صدر امتیاز ادیاور، اشفاق کے ایم وغیرہ شریک تھے۔


Share: